پاکستان شاہینز کے خلاف 4 روزہ میچ کے لیے نیوزی لینڈ اے کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔چار روزہ میچ کے لیے نیوزی لینڈ اے ٹیم میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے پرفارمرز کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز کے خلاف 4 روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے جبکہ میٹ ہنری کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان شاہینز میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان شاہینز بمقابلہ نیوزی لینڈ اے 4 روزہ میچ کل سے وانگرائے میں شروع ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے آکلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔