نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز نئے کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے، عماد وسیم

نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز نئے کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے، عماد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ پہنچنے کے بعد پہلا ٹریننگ سیشن جاری ہے، سیشن کے دوران ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی، عماد کہتے ہیں کہ یہ سیریز نئے کھلاڑیوں کیلئے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن جاری ہے، فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں ،جبکہ نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس بھی کی۔

ٹریننگ سیشن میں کپتان شاداب خان نے ٹیم کے ہمراہ نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور فزیکل ٹریننگ، فیلڈنگ پریکٹس کی، باؤلنگ، بیٹنگ بھی کی۔

پاکستانی ٹیم ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو نیوزی لینڈ کےخلاف کھیلےگی، اس حوالے سے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی 20 سیریز کےلئے بڑی محنت کی ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میچز کےلئے بہت پر جوش ہیں، ساتھی بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمیں یہاں سپورٹ ملے گی، یہ سیریز نئے کھلاڑیوں کیلئے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet