بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار

 بابراعظم

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں آسٹریلیا کے اسٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، ویرات کوہلی نے کین ولیمسن کو ایک درجے پیچھے دھکیل کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، مارنس لبوشین چوتھے، بابراعظم پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، چتیشور پجارا ساتویں، بین سٹوکس آٹھویں، جو روٹ نویں اور اجنکیا رہانے دسویں نمبر پر ہیں۔

بولرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10میں شامل نہیں محمد عباس 13ویں پوزیشن پر ہیں، سرے فہرست 10بولرز میں بالترتیب پیٹ کمنز، اسٹورٹ براڈ، نیل ویگنر، ٹم سائودی، کاگیسو ربادا، مچل سٹارک، جیمز اینڈرسن، جسپریت بمرا، جوش ہیزل ووڈ اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet