لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز نے سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، یہ فتح گال نے دھننجیا لکشن کی شان دار کارکردگی کی بدولت حاصل کی۔ ہمبنٹوٹا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ کے سیمی فائنل میچ میں سری لنکا کے سابق انڈر نائنٹین اسٹار دھننجیا لکشن نے 23 گیندوں پر دھواں…
دھننجیا کی بیٹنگ کی بدولت گال گلیڈی ایٹر نے حریف ٹیم کولمبو کنگز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
گال گلیڈی ایٹر نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، کپتان راجا پکسا نے 33 رنز بنائے، قبل ازیں، کولمبو کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز کا ہدف دیا، کولمبو کی جانب سے بیل ڈرومنڈ نے 70 رنز بنائے۔
#gallegladiators in FINALS!
? What a knock by former Sri Lanka U19 star Dhananjaya Lakshan ?He hit a match-winning 31* from 23 balls to take Galle Gladiators to the LPL – Lanka Premier League 2020 final!#lpl #lpl2020 pic.twitter.com/h7or7yTOGu
— Cricket Live Scores (@Cricket27233986) December 13, 2020
میچ وننگ کارکردگی پر دھننجیا لکشن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹر نے لنکا پریمیئر لیگ 2020-21 میں اب تک صرف 3 میچز جیتے ہیں اور 6 میچز ہارے ہیں، اس کے باوجود قسمت نے گال کا ساتھ دیا اور یہ پہلی ٹیم ہے جو اب فائنل میں پہنچ چکی ہے