پاکستانی شاہینوں کے لیے بری خبر آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سےآؤٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایاگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بابراعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے۔ تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابراعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet