پاکستانی باکسر محمد وسیم پاکستان میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑنے کے لیے 14 دسمبر کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔
محمد وسیم کی فائٹ 19 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے جس کا اہتمام پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور ایک نجی کمپنی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
محمد وسیم کا ٹکراؤ فلپائنی باکسر جینی بوائے بوکا سے ہو گا جو 20 میں سے 14 باوٹس جیت چکے ہیں۔ یہ باوٹ جیت کرمحمد وسیم ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے اہل ہوں گے۔
محمد وسیم کے لیے تعارفی پرومو بھی جاری کیا گیا ہے۔