نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔ مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس، اش سودھی، ٹم سیفرٹ اور بلیئرٹکنر ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹوڈایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے اور جیکب ڈفی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انجری کے باعث سیریز سے باہر ہیں اور ہمیش بینیٹ بھی ان فٹ ہیں۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہوگی۔

نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچزکی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبرکو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کیلیے پرعزم ہیں، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet