نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کیلئے کیا چیلنج ہوگا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 4 بولرز ایسے ہیں جو150 کی اسپیڈ تک جاتے ہیں، قومی ٹیم کے پاس کوالٹی بولنگ ہے مگربیٹنگ میں چیلنج ہوگا۔

 اپنے ایک بیان میں مصباح الحق نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں، پاکستان ٹیم کے پاس کوالٹی بولنگ لائن ہے، بیٹنگ میں کھلاڑیوں کو چیلنج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان آنا خوش آئند ہے مگروہ مشکل حریف ہوں گے۔

ہیڈکوچ نے کہا جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم کو ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ میں بلے بازوں میں بہت بہتری نظر آئی، پاکستان ٹیم کے بلے بازوں میں پاور ہٹنگ میں بہتری آرہی ہے۔

خیال رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شاہینوں کی کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوگی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار روزہ میچ کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔ قومی ٹیم جم کر پریکٹس کررہی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet