نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے چھ شکار کرکے اپنی دھاک بٹھادی۔
کوئنزٹاؤن میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فارم اورفٹنس ثابت کردی۔
دوسرا پریکٹس میچ پاکستان گرین نے اپنے نام کی۔ پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان وائیٹ کو مقررہ بیس اوورز میں 175 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا۔
پاکستان وائیٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی۔ ذیشان ملک 50، حیدر علی 45 اور عبداللہ شفیق 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔وہاب ریاض، عثمان قادر اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔