قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سیر سپاٹے بھی

قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سیر سپاٹے بھی

نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کو جیسے ہی مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی تو کھلاڑی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ہوٹل سے باہر کی دنیا سے بھی محظوظ ہونے لگے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد اسکواڈ میں شامل 51 ارکان کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی تھی۔

آئسولیشن سے باہر آتے ہی قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے لگے اور کھلاڑی سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سمندر اور پہاڑوں کے دلکش نظارے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 18 دسمبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے جب کہ پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ کے خلاف واحد 4 روزہ میچ کھیلنا ہے، پاکستان شاہینز میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی جہاں واحد 4 روزہ میچ 16 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet