قومی کرکٹ ٹیم نے آئسولیشن ختم ہونے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی

قومی کرکٹ ٹیم نے آئسولیشن ختم ہونے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے آئسولیشن ختم ہونے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی ہے۔چودہ روزہ قرنطینہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے کوئینز ٹاون میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجازاحمد کی زیرنگرانی نیٹ پریکٹس کی۔

پریکٹس سیشن 3 گھنٹےتک جاری رہا۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی آج بھی پریکٹس سیشن کریں گے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہوگی۔

نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچزکی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبرکو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

ٹیم کی قیادت بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet