شاہد آفریدی کا ہم شکل یہ شخص کون؟ تفصیل اس خبر میں

امریکی اداکار جینسن ایکلز اور  شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، جو لالہ اور بوم بوم کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کرکٹ شائقین میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایسا لگا کہ شاہد آفریدی کے مداحوں کا ان کا ہمشکل آن لائن ہی مل گیا جس کے حوالے سے تبصرے جاری ہیں کہ آیا وہ شاہد آفریدی ہیں یا کوئی اور۔

پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے حال ہی میں شاہد آفریدی اور امریکی اسٹار جینسن ایکلز کے درمیان مماثلت نوٹ کی اور اس حوالے سے تبصرے کرنا شروع کردیے۔

تاہم صارفین کی جانب سے نوٹ کی گئی مماثلت حیران کن بھی ہے لیکن کچھ صارفین نے اس مماثلت کو پسند کیا اور کچھ تو انہیں شاہد آفریدی ہی سمجھ بیٹھے۔‎

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اداکار کی تصاویر کو دیکھا جائے تو ان کے ہنسنے کا انداز اور ہیئراسٹائل شاہد آفریدی سے کچھ ملتا جلتا ہے۔

ریحام نامی صارف نے ٹوئٹر پر جینسن ایکلز کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet