دورہ نیوزی لینڈ پر گئے قومی اسکواڈ میں شامل6 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اور کل 54 میں سے 44 ارکان کی کورونارپورٹ منفی آئی ہے۔گزشتہ روزقومی اسکواڈ کے 43 ارکان کے چوتھی بار کوروناٹیسٹ لیےگئے۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن کا آکلینڈ میں چوتھی بار ٹیسٹ لیا گیا ہے۔
نیوزلینڈ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق10میں سے 6 ارکان کےٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور4 کےہسٹارک کیسز قرار دیا گیا ہے۔
جن ارکان کا ٹیسٹ مثبت آیا ان کا روزانہ کی بنیادپرطبی معائنہ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ نتائج پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے منتقل ہونے کا خطرہ موجودہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں متعدد ایکٹیو کورونا کیسز ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی جان کو خطرہ میں ڈالیں۔
عوام کی صحت اور کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے پہلے ہے، مشکل صورتحال کاسامنا کرنےپراسکواڈ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کرائسٹ چرچ میں اسکواڈکو 14 روزہ آئسولیشن مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا۔ 14 روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں ہی پوری کرنی ہوگی۔
قومی اسکواڈ میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ کھلاڑی کورونا کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں اور ٹریننگ شروع نہیں کی۔ کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر تیار نہیں، ایسی صورتحال میں میچ کھیلنا ممکن نہیں۔