ناردرن سیکنڈ الیون کے رضا حسن کو کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی پرگھر بھیج دیا

رضا حسن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناردرن سیکنڈ الیون کے کھلاڑی رضا حسن کو کورونا وائرس پروٹوکولز یعنی بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا۔

پی سی بی کے مطابق رضا حسن میڈیکل ٹیم اور پی سی بی ہائی پرفارمنس ڈپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول سے باہر گئے۔

فیصلے کے مطابق اب رضا حسن ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ کووڈ 19 پروٹوکولز کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں متعدد بار کی یاد دہانیوں اور ایجوکیشن پروگرامز کے بعد رضا حسن نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیا اور حدود سے تجاوز کیا۔

انہوں نے کہاکہ رضا حسن کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا ہے اور اب ان کو رواں سیزن میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کووڈ 19 کے طے شدہ ضوابط پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ قواعد و ضوابط نہ صرف تمام شرکاء کی صحت اور حفاظت کے لیے ضروری ہیں بلکہ دنیا پر یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ ہم تمام ڈومیسٹک مقابلوں کا انعقاد کامیابی سے کر سکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں حسن رضا اپنے غیرذمہ دارنہ رویے کو محسوس کریں گے اور طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے کرکٹ اور کھیل کو جو نقصان ہوا، اس کے ازالہ کی کوشش کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet