سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نوجوان کرکٹرز کیلیے ’سپرمین‘ بننے کے خواہاں ہیں۔
لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جافنا اسٹالینز کے خلاف جمعے کو صرف 23 بالز پر 6 چھکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے تھے۔
بعد ازاں آفریدی نے کہا کہ اگر آپ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں تو پھر سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، چونکہ میں نوجوانوں کے ساتھ کھیل رہا ہوں، اس لیے اس عمر میں ان کیلیے سپرمین بننا چاہتا ہوں،
اچھی بات یہ ہے کہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔