دورہ نیوزی لینڈ: ایک اورپاکستانی کرکٹرکا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا

پاکستانی کرکٹرز کورونا کے شکار

نیوزی لینڈ میں موجود ایک اورپاکستانی کرکٹرکا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا۔

نیوزی لینڈ میں موجود ایک اورپاکستانی کرکٹرکا کورونا ٹیسٹ پازٹیوآگیا۔ جمعرات کو6 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ جس کے بعد اب مجموعی کورونا پازٹیو کرکٹرز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے اس کرکٹرکا نام ظاہر نہیں کیا گیا.دوسرے کرکٹرز کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں، جن چھ کرکٹرز کا پہلے ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا۔ان کے نتائج کا انتظارہے۔ کرائسٹ چرچ، میں موجود پاکستان اسکواڈ چودہ روز کی آئسولیشن میں ہے، کوویڈ ٹیسٹنگ میں مثبت کیسز کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزرات صحت کی طرف سے مقرر کردہ آفیسر اس بات کی تسلی کرے گا کہ ان کرکٹرزسے کسی دوسرے کووائرس منتقل ہونے کا اب خطرہ نہیں۔ اس کے بعد ٹریننگ کی اجازت مل سکتی یے۔ اب پاکستانی دستے کی کوویڈ ٹیسٹنگ تین روزبعد ہوگی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet