پانڈیا اور میکسویل بھی آفریدی کا 23 سالہ ریکارڈ نہ توڑ سکے

پانڈیا، آفریدی اور میکسویل

بھارتی جارح مزاج بیٹسمین ہارڈک پانڈیا بوم بوم شاہد آفریدی کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ 23 سال قبل بنایا گیا آفریدی کا ریکارڈ آج بھی بھارتی بلے بازوں کی پہنچ سے دور ہے۔

بولرز کے چھکے چھڑانے والے آفریدی نے 1997 میں صرف 834 گیندوں پر تیز ترین ایک ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آج کی تیزکرکٹ میں بڑے بڑے بھارتی نام آفریدی کے اس منفرد ریکارڈ کو نہ توڑ سکے۔
ہارڈک پانڈیا نے آج آسٹریلیا کے خلاف 76 گیندوں پر 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ون ڈے میں کم ترین گیندوں پر 1000 رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔

لیکن ان کے ارمان بھی دیگر بھارتی بلے بازوں کی طرح خاک میں مل گئے۔ انہوں نے 1000 کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے 857 گیندوں کا سامنا کیا جائے شاہد آفریدی نے یہی ہندسہ 834 گیندوں پر عبور کیا تھا۔

آسٹریلیا کے مڈل آڈر بیٹسمین میکسویل بھی آفریدی کے مقابلے پر آئے لیکن وہ بھی پیچھے رہ گئے۔انہوں نے 867 گیندوں پر تیز ترین 1000 رنز مکمل کیے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet