میچ کےدوران عجیب صورتحال، مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے میدان میں داخل

مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے

تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں واپسی پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے پہلے ہی گھنٹے میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب افراد احتجاج کرتے ہوئے میدان کے اندر داخل ہوگئے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور فینز ایک بار پھر رنگ جمانےگراؤنڈ پہنچے مگر سیکورٹی حکام اور پلیئرز کو اس وقت غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا جب دو مظاہرین اچانک میدان کے اندر داخل ہوگئے۔

آسٹریلوی اننگز کے چھٹے اوور کا آغاز ہوا چاہتا تھا کہ اچانک سے دو افراد پلے کارڈ اٹھائے میدان میں دوڑ پڑے جنہیں دیکھ کر سب چونک گئے۔ ایک شخص پلے کارڈ سمیت پچ کے قریب پہنچ گیا جب کہ دوسرا سیکورٹی اہلکاروں کے نرغے میں آگیا۔

مظاہرین بھارتی کاروباری گروپ کی جانب سے آسٹریلیا میں کوئلے کے منصوبے پر احتجاج کررہے تھے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 66رنز سے عبرتناک شکست دی، انڈیا ٹیم ہدف کے تعاقب میں 308رنز بناسکی۔

سڈنی میں آسٹریلین بالرز نے بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا، بھارتی سورما باوجود کوشش کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ڈھیر ہوگئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet