لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش لگ گیا

ڈیاگو میراڈونا کے آخری دیدار

لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش لگ گیا، اس دوران پولیس اور مداحوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ڈیاگو میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت صدارتی محل میں رکھی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈیاگو میرا ڈونا کا انتقال ہو گیا تھا اور اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ سابق فٹبال اسٹار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

صدارتی محل کاکہنا ہےکہ میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت کو صدارتی محل میں تین روز تک رکھا جائے گا۔

صدارتی محل میں میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے مداحوں کا جم غفیر امڈ آیا، اس دوران لائن توڑ کر آگے بڑھنے والے مداحوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں کئی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب میراڈونا کی وفات پر دنیائے فٹبال سوگوار ہے، کئی ملکوں میں چیمپئنز لیگ کے میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے خاموشی اختیار کرکے اسٹار فٹبالر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ارجنائن میں فٹبال اسٹار کے پرستار سڑکوں پر نکل آئے اور کئی زارو قطار روتے رہے جب کہ ارجنائن کی مختلف عمارتوں پر میرا ڈونا کے بڑے بڑے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں اور ہر طرف شہری اپنی قومی فٹبال ٹیم کی کِٹ میں نظر آرہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet