دورہ نیوزی لینڈ پر گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آگیا ہے۔ متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔ قو می ٹیم کا اسکواڈ دو روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ان کےکوروناٹیسٹ کیے گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ا سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا ہے۔
حکام کی جانب کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے۔
پچپن رکنی قومی اسکواڈ کے نیوزی لینڈ آمد سے قبل پاکستان میں بھی کوویڈ نائنٹین ٹیسٹ لئے گئے تھے۔
دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پینتیس کھلاڑیوں اور بیس سپورٹ سٹاف کی کورونا رپورٹ آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں اپنا چودہ روزہ قرنطینہ پورا کر رہی ہے۔
ابتدائی تین دن کھلاڑیوں اور ٹیم سٹاف کو ہوٹل تک محدود رہنے کے پروٹوکول پر عمل کرنا ہے۔ تین دن بعد قومی کرکٹرز کو ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی اٹھارہ دسمبر کو شیڈول ہے