اسٹیون اسمتھ نے بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دینے کی کیا وجہ بتا دی؟ جانیے اس خبر میں

 بابر اعظم

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ نے بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔

انسٹاگرام پر سوال و جواب کے دوران جب ان سے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اسمتھ نے کہا کہ میں بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتا ہوں۔ اس سے قبل بھی اسمتھ نے بابر کو بہترین کرکٹر قرار دیا تھا، آئی پی ایل میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اپنے وطن آسٹریلیا واپسی پر اسٹیون اسمتھ کا اعتماد بھی واپس لوٹ آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں بھارت کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس کیلیے پْراعتماد ہوں۔ گذشتہ چند روزمیں نیٹ پریکٹس کے دوران میں نے دوبارہ ہاتھ کھولے ہیں،اب آنے والی سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔

دریں اثنا قرنطینہ کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز کو بھارت کے خلاف سیریز سے قبل بیٹنگ پریکٹس کا زیادہ وقت میسر آگیا، اگرچہ اس عرصے کے دوران وہ اپنی فیملی سے ملاقات نہیں کرپائیں گے مگر انھیں چھوٹے گروپس کی صورت میں پریکٹس کی اجازت ہے۔

اس حوالے سے اسٹیون اسمتھ نے کہاکہ یہ قرنطینہ کا وقت میرے جیسے بیٹسمینوں کیلیے فائدہ مند ہے، ہم سیریز سے قبل نیٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہوئے کوویڈ پروٹوکول کی وجہ سے چھوٹے گروپس میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet