نیوزی لینڈ کے گریک بارکلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب

گریک بارکلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب

گریک بارکلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ بارکلے کا انتخاب ششانک منوہر کی جگہ کیا گیا ہے جو اس سال کے شروع میں اس عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

گریک بارکلے2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر ہیں اور اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہیں نیوزی لینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیئرمین منتخب ہوا۔ اس عہدے کیلئے جن لوگوں نے میری حمایت کی ان کا شکر گزار ہوں۔

نو منتخب چیئرمین کا کہنا تھا کہ بورڈ کے تمام ممبران کیساتھ مل کر کھیل کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔ کرکٹ کا مستقبل مزید روشن بنانے ہم آئی سی سی کے تمام 104 ممبروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

گریک بارکلے سے قبل عمران خواجہ آئی سی سی کے عبوری چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet