صاحبزادہ سلطان محمد علی نے پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی اپنے نام کر لی۔
مظفر گڑھ میں تین روزہ پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز 20 نومبر سے ہوا تھا اور آج ریلی کے آخری روز سلطان محمد علی پہلے نمبر پر آئے ہیں۔
پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے آخری روز دفاعی چیمپئن آصف فضل چوہدری دوسرے نمبر پر رہے۔
سلطان محمد علی نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 6 منٹ اور 14 سیکنڈ میں پورا کیا جب کہ آصف فضل چوہدری نے ایک گھٹنہ 7 منٹ اور 6 سیکنڈ میں 150 کلو میٹر کا ٹریک عبور کیا۔
دوسری جانب بائیکرز کی ریس میں ابراہیم خان نے پہلی، ضیغم چوہان نے دوسری اور معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔