پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔
پی سی بی کے مطابق انگلینڈ نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے، انگلینڈ کی ٹیم اگلے برس اکتوبر میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان میں کھیلے گی جو 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھی دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان جارہے ہیں، انگلش ٹیم 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی اور 12اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی جب کہ سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایک ساتھ بھارت جائیں گے۔
England confirms Pakistan tour in October 2021
MORE: https://t.co/DsDJWQzqS6#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/timeWstVjm
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 18, 2020
واضح رہے کہ پی سی بی نے جنوری میں انگلش ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے اکتوبر میں سیریز کی تجویز دی۔