کل پاکستان سپرلیگ سیزن 5 فائنل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل

 پاکستان سپرلیگ سیزن 5 فائنل

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 5 میں لاہور قلندرز نے ڈیوڈ ویزے کی شاندار کاردگی کے باعث پی ایس ایل کے فائنل میں پہلی مرتبہ رسائی حاصل کرلی ہے۔

پی ایس ایل کا فائنل کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 8 ماہ کے تعطل کے بعد 17 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ کے گزشتہ چاروں سیزنز میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک مرتبہ بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھیں۔

اور اب دونوں ٹیمز 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں مد مقابل ہوں گی اور اسے پی ایس ایل کی تاریخ کا ایک بڑا مقابلہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

کراچی کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ میں جیتے گی یا لاہور قلندرز پی ایس ایل 5 کی فاتح بنے گی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے اس ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی زبردست پرفارمنس اور فائنل تک رسائی پر خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet