پی ایس ایل فائیو: حارث رؤف کی یارکر کے بعد معافی پر شاہد آفریدی کا ردعمل

حارث رؤف کی شاہد آفریدی سے  معافی

پی ایس ایل فائیو کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی یارکر پر بولڈ ہونے پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حارث رؤف کی بولنگ کی تعریف کی۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’حارث رؤف نے بہت ہی اچھی اور نہ سمجھ آنے والی یارکر کرائی، میچ میں حارث نے اچھی بولنگ کی۔

 

شاہد آفریدی نے ازراہ مذاق کہا کہ ’حارث پلیز مجھے آئندہ آہستہ گیند کروانا۔‘

اسٹار آل راؤنڈر نے لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کل ایک دلچسپ میچ دیکھنے کا انتظار کریں۔

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہد آفریدی کی پہلی گیند پر کلین بولڈ کرکے معافی مانگی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ’شاہد آفریدی سینئر ہیں، پہلے سے سوچا ہوا تھا اگر آفریدی کو آؤٹ کیا تو روایتی جشن نہیں مناؤں گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet