لاہور قلندرز کا ملتان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کا ملتان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور قلندرز نے مقرہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے جارحانہ 48 رنز، اوپنر فخرزمان 46 اور تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں جب کہ ایڈم لتھ، سہیل تنویر،محمد الیاس اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس جیتنے کے بعد ملتان کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بولرجنید خان کوشامل کیا گیا ہے۔

ایلمنیٹر میں کامیاب ہونے والی ٹیم فائنل میں کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet