پاکستان سپر لیگ فائیو: زلمی نے قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ فائیو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 39، ویجولین 37 ، ڈوپلیسی 31 اور امام الحق 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے تین جب کہ حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے بالترتیب دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کل ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گی جب کہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet