عمران صدیقی بھی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی پکڑ میں ،

عمران صدیقی بھی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی پکڑ میں ،

کراچی(رپورٹ فرقان فاروقی)
ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمی کراچی عمران صدیقی بھی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی پکڑ میں آگئے، سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے میں عمران صدیقی کو فوری طور پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ وہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کریں، اس کی وجہ یہ بتائ گئ ہے کہ ان کے خلاف پہلے بدتمیزی سمیت دیگر انکوائری جاری ہے، عمران صدیقی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مکمل سروس ریکارڈ، ترقیوں کی دستاویزات اور اصل سروس بک کے ساتھ فوری طور پر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں حاضر ہوں، یاد رہے کہ مذکورہ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کیخلاف کئ شکایات لوکل گورنمنٹ بورڈ کو وصول ہوئ تھیں جس کے بعد سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے انہیں طلب کیا تھا، اس کے ساتھ ہی چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے ان پر الزامات بھی عائد کئے گئے جس کی انکوائری چل رہی ہے اس دوران ان کی جانب سے بدتمیزی بھی کی گئ، انکوائری اور بدتہذیبی کو دیکھتے ہوئے سندھ لوکل گورنمنٹ نے اب انہیں ایک حکمنامے کے ذریعے پوسٹ سے ہٹانے کے ساتھ ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں