پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ سے دستبردار

 فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں

بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف رواں برس آسٹریلیا کی لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم میں مصروفیت کے باعث رواں سیزن میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں دکھائی نہیں دیں گے، حارث رؤف کو دورہ نیوزی لینڈ کے 35 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جاچکا ہے۔

حارث رؤف کا میلبرن اسٹارز کے ساتھ دو برس کا معاہدہ ہے، گذشتہ سیزن میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا، اس ٹورنامنٹ میں حارث رؤف نے مجموعی طور پر بیس وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ ان کی بہترین بولنگ ستائیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میلبرن اسٹارز کی جانب سے ٹوئٹ کیا کہ حارث رؤف بدقسمتی سے اس سیزن میں دستیاب نہیں ہوں گے، انٹر نیشنل مصروفیت کی وجہ سے حارث رؤف بی بی ایل نہیں کھیلیں گے، وہ حارث کی اسپیڈ اور میچ میں ان کی توانائی کو مس کریں گے۔واضح رہے کہ حارث رؤف پہلی بار لاہور قلندرز کے ٹرائلز کے دوران منظرِ عام پر آئے تھے، حارث رؤف لاہور قلندرز کے تعاون سے آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیل رہے تھے، اچانک میلبرن ا سٹارز نے انہیں ڈیل ا سٹین کے متبادل کے طور پر منتخب کیا تھا۔

واضح رہے کہ بگ بیش سیزن کا آغاز اگلے ماہ کی دس تاریخ سے ہورہا ہے، جو چھ فروری دو ہزار اکیس تک جاری رہے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet