محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کرنے پر کڑی تنقید

 محمد عامر ڈراپ

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سلیکشن پر کڑی تنقید کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سلیکشن پر کڑی تنقید کی، واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ 35 رکنی اسکواڈ میں محمد عامر، شعیب ملک اور اسد شفیق کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’محمد عامر میچ وننگ بولر ہیں اہم دورے کے لیے تجربہ کار کھلاڑی کو باہر کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔‘

فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ’انہیں کیوں ڈراپ کیا گیا مصباح صاحب بہتر بتاسکتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں جواز پیش کیا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لے محمد عامر کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں 35کھلاڑی شامل ہیں، بابر اعظم کی زیر قیادت 3ٹی 20اور2ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet