دورہ نیوزی لینڈ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، سینیر پلیئرز کی واپسی

 دورہ نیوزی لینڈ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، سینیر پلیئرز کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ کپتان بابراعظم کیلئے امتحان ہوگا اور بطور ٹیسٹ ٹیم کپتان یہ ان کا پہلا چینلج ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر 20 افراد پر مشتمل سپورٹ اسٹاف بھی جائے گا۔ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی اور وہاں 15 دن قرنطینہ میں گزارے گی۔

روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور وہاں پہنچ کر بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو بائیو اسکیو ماحول میں رکھا جائے گا۔

دورہ نیوزی لینڈ پرقومی کرکٹ ٹیم کو تین ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جو 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 5اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ 9 مڈل آرڈر بیٹسمین، 3 وکٹ کیپرز، 5 اسپنرز اور10 فاسٹ باولرز بھی جائیں گے۔

قومی اسکواڈ میں عابد علی، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، بابراعظم، اظہر علی، دانش عزیز، فوادعالم، حیدرعلی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

سرفرازاحمد، روحیل نذیر، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، یاسرشاہ، ظفرغوری، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بابر اعظم ٹیسٹ اور ٹی20 مقابلوں میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان اور ٹی20 میں شاداب خان ہوں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet