فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی عدالت میں چیلنج

فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ میں فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست ظفر اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں میں وفاقی و پنجاب حکومت اور فردوس عاشق اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے میں فردوس عاشق اعوان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا لہذا انہیں کسی عوامی عہدے پر تعینات نہیں کیا سکتا ۔

درخواست میں استدعا کی گٸی ہے کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر تعیناتی کو کالعدم قرار دیکر کام کرنے سے روکا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet