اظہرعلی کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

 اظہرعلی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہرعلی کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اظہر علی کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اظہر علی کو کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے اور نئے کپتان کا نام بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئےبابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان ہوں گے اور اس حوالے سے پی سی بی 11نومبرکو ٹیسٹ کپتان سےمتعلق اعلان کرےگا۔

وکٹ کیپر محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےنائب کپتان ہوں گے۔کپتان کےاعلان کےبعددورہ نیوزی لینڈکیلئےٹیم کااعلان کیاجائےگا۔

چند روز سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا کر بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا جا رہا ہے۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی اظہر علی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی سے استعفیٰ دے کر صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet