نئی آئی سی سی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا تیسرا نمبر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 125 گیندوں پر 125 رنز بنائے تھے جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

گزشتہ روز کی سینچری بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر کی 12 ویں سنچری تھی اور وہ کم ترین اننگز میں اتنی سنچریاں بنانے والے بیٹسمین کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا اور بھارت کے ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں اور دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

عالمی رینکنگ میں پاکستانی بولرز شاہین آفریدی کا 16واں شاداب خان 30، عماد وسیم 40، عثمان شنواری 44 اور حسن علی کا 49 واں نمبر ہے۔

بولروں کی عالمی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا کا دوسرا نمبر ہے۔

خیال رہے ہے کہ گزشتہ روز زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی تھی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے تین رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان اور زمباوے کے درمیان تیسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور زمبابوے نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

زمبابوے کے شان ولیمز 118 رنز بنا کر ناٹ آوَٹ رہے جبکہ پاکستانی باؤلر محمد حسنین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet