فاف ڈوپلیسی بھی پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن گئے

جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی

جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔

255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز بلے باز پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے، وہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ بنیں گے۔

فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اب پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں پشاور زلمی نے انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet