علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

علیم ڈار

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ پاکستانی امپائر علیم ڈار کے لیے یادگار بن گیا۔ علیم ڈار نے سب سے زیادہ 210 ایک روزہ میچوں کو سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرانے کا ریکارڈ پہلے ہی علیم ڈار اپنے نام کر چکے ہیں۔

اس سے قبل سب سے زیادہ 209 ایک روزہ میچوں کو سپروائز کرنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے روڈی کورٹزن کے پاس تھا۔

علیم ڈار نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل کہا کہ میں اپنا یہ اعزاز اپنے اہلخانہ اور والدین کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے اہلخانہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ایک روزہ میچز سپر وائزکرنے کا اعزاز اپنے نام کرنے پر خوشی ہے۔

یاد رہے 2009 سے 2011 تک علیم ڈار تین مرتبہ مسلسل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet