پہلا ون ڈے؛ بابر اعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا۔

میچ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’طویل وقفے کے بعد ون ڈے میچ کھیلا، کھلاڑیوں کو تھوڑی گنجائش دینا چاہیے، ہم نے جب اننگز کی شروعات کی تو پچ کی وجہ سے مشکل میں رہے‘۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’میں جب کھیلنے کے لیے گیا تو مثبت سوچ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا مگر اس بات پر افسوس ہے کہ زیادہ رنز نہیں بنا سکے اور خاص طور پر اختتامی اوورز میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا مگر آنے والے دنوں میں ہم مزید مثبت رزلٹ لانے کی کوشش کریں گے‘۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’افتخار نے ٹی ٹوینٹی میں اچھی اننگز کھیلی اس لیے آج کے میچ میں انہیں موقع دیا گیا، ہم نے بیٹنگ کے دوران ڈاٹ بالز زیادہ کھیلیں جس کی وجہ سے کم رنز بنا سکے‘۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ اسپینرز کے حق میں نہیں تھی اس لیے جائزہ لینے کے بعد فاسٹ باولنگ آل راؤنڈرکو موقع دیا گیا، ٹیم نے پہلے میچ میں غلطیاں ضرور کیں مگر ہم پرفارمنس میں مزید بہتری لائیں گے۔

میچ کے ٹرننگ پوائنٹ کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’برینڈن ٹیلر کی وکٹ سے ہمیں یقین ہوگیاکہ میچ ہمارے ہاتھ میں آگیا اور اب فتح ہماری ہی ہوگی، شاہین شاہ اور وہاب ریاض کے اسپیل بہت ہی بہترین رہے‘۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’شاہین شاہ بہت اچھا باؤلر ہے، میں ہمیشہ اس کی تعریف کرتاہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’تماشایوں کےبغیرکھیلنےمیں مزہ نہیں آتا اور خاص طور پر پنڈی کے تماشائی نہ ہوں تو اسٹیڈیم ویران لگتا ہے‘۔ بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ورلڈ چیمپئن شپ کےکوالیفائنگ راؤنڈ ہمارےلیے بہت معنی رکھتے ہیں، ہم آئندہ میچز میں جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے‘۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet