زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان چامو چھیبھابا پاکستان کے معترف ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے محفوظ ترین ہے، ہمیں صدارتی طرز کی سیکورٹی مہیا کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کو جتوانے کے لیے کردار نبھانا چاہتا ہوں، امید ہے پاکستان کے خلاف ایک اچھی سیریزثابت ہوگی، ہمارے لیے ہر میچ اہمیت کا حامل ہے۔
کپتان زمبابوے ٹیم کا کہنا تھا کہ میرے لیے بائیوسیکیورببل میں رہنا مشکل مرحلہ ہے، تمام صورت حال کو بھلا کر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، ہمارا مقصد پاکستانی بولرز کو دباؤ میں لانا ہے۔
چامو چھیبھابا نے مزید کہا کہ جارحانہ انداز سے کرکٹ کھیلنا بھی پلان میں شامل ہے، تین سو کے لگ بھک اسکور کرنا چاہتے ہیں، امید ہے کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں گے۔