پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے کے لیے 15 رکنی ا سکواڈ کا اعلان

پی سی بی  اور زمبابوے

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے کے لیے 15 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

شاداب خان کی انجری کے باعث عثمان قادر کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ امام الحق، فخر زمان، خوشدل شاہ ،فہیم اشرف، وہاب ریاض اورحارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

زمبابوے کےخلاف ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے۔عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، عمادوسیم، عثمان قادر، شاہین آفریدی اور موسیٰ خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بھی بلند ہے۔ زمبابوے کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔

زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے بابراعظم قیادت میں 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

عبداللہ شفیق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، حیدر علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی، روحیل نذیر، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، محمد حسنین، حارث رﺅف، عماد وسیم اور ظفر گوہر بھی اس اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان30 اکتوبرکوپہلا، یکم نومبر دوسرا اور 3نومبر کو تیسرا ون ڈے کھیلا جائے گا۔

زمبابوے ٹیم 4 نومبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ پہلا ٹی 20میچ 7، دوسرا8 اورتیسرا 10نومبرکولاہورمیں کھیلا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet