نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں باسکٹ بال کوچینگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا کیمپ کے اختتام پر سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔
نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو ایک ہفتے تک جاری رہا جس میں خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا کیمپ کے آخری روز سینئر اور جونیئر ٹیموں کے درمیان میچ بھی منعقد ہوئے۔
کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس کیمپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی نا رتھ ناظم آباد جیم خانہ کے فیروز عالم لاری تھے جبکہ اس کے علاوہ ڈاکٹر اسماء علی شاہ اور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد بھی موجود تھے۔
فیروز عالم لاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر باسکٹ بال بہت کم کھیلیں جاتی ہے ہماری کوشش کی کہ اس کیمپ سے کھلاڑی نکل کر سامنے آئے۔
کراچی باسکیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد کا کہنا تھا پاکستان میں پہلی دفعہ الیکٹرونکس بورڈ کی تنصیب کی گئی ہے
کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئ۔