فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے مشہور فٹبالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کر دیا۔
متعدد غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈٖ کے اسٹار فٹبالر پال پوگبا کی جانب سے انٹرنیشنل سطح پر فرانس کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی کے بیان کے بعد کیا گیا۔
ایک عرب ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پال پوگبا کی جانب سے فرانس کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ صدر میکرون کی جانب سے طالب علموں کو گستاخانہ خاکے دکھانے پر ایک مسلمان شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والے استاد کو فرانس کا سب سے بڑا اعزاز ملنے کے بعد کیا۔
تاہم فرنچ فٹبال ایسوسی ایشن اور پال پوگبا کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔
2013 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے پال پوگبا 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈکپ جیتنے والی فرانچ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔