برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینو کورونا میں مبتلا ہو گئے اور انھوں نے خود کو ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
رونالڈینو کا کہنا ہے کہ وہ لوکل فٹبال کیلئے کھیل رہے تھے کورونا کی علامات کے بعد ٹیسٹ کروانے پر انکا ٹیسٹ مثبت آیا۔
سابق فٹبالر نے اپنے بیماری کے متعلق انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے۔ رونالڈینو نے لکھا کہ میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور احتیاط کے طور قرنطینہ منتقل ہو رہا ہوں۔
سال2020رونالڈینو کیلئے کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے کیوں کہ اس سے قبل وہ اپنے بھائی کیساتھ جیل بھی جا چکے ہیں۔
دونوں بھائیوں نے32 دن ایک ہوٹل میں نظربندی کی سزا کاٹی تھی۔ دونوں بھائیوں پر پراگوئے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام تھا۔
سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو کو پیراگوئے کی عدالت نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کر دیا تھا۔
رونالڈینونے 17 سال فٹ کھیلی اور وہ فٹبال کے مشہور کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔