فٹبال پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،دفاعی چیمپئن لیورپول نے شیفیلڈ کو دو ایک سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔
انگلش میدانوں پر فٹبال شائقین کے لئے تفریح سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، دفاعی چیمپئن لیور پول نے حریف شیفیلڈ کو دو ایک سے ہرا کر دوبارہ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ایک بار پھر وننگ ٹریک پر آ گئی
محمد صلاح کی جانب سے گول نہ کرن سکےن پر پرستان مایوس ہو گئے،کرسٹل پیلس نے فلہم کو بھی شکست دے دی۔
دوسری جانب کرسٹل پیلس نے فلہم کو دو ایک سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پانچواں نمبر حاصل کر لیا، فلہم کے کیمارا ریڈ کارڈ سے آؤٹ ہوئے تو دس رکنی ٹیم کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی
مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہیم کا ایک ایک جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کا میچ بغیر گول بے نتیجہ رہا