پاکستان کے لیجنڈری بالر وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم میں اپنی شمولیت کا سہرا لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کے سر باندھا دیا۔
3 جنوری 1966 کو لاہور میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیرئیر کا آغاز 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد سے کیا۔
وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بالرز میں ہوتا ہے۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے بالر تھے۔
عظیم بالر نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ یہ وہ لمحہ تھا جب راولپنڈی میں یہ 17 سالہ نوجوان پاکستان کے لیے منتخب ہوا۔
وسیم اکرم نے ٹیم میں منتخب ہونے کا سہرا لیجنڈری بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد کے سرباندھا اور لکھا کہ ‘اگر جاوید میانداد نہ ہوتے تو وسیم اکرم نہ ہوتا’۔