جنوبی افریقی ٹیم کے میچز کراچی میں ہونے کا امکان

جنوبی افریقی ٹیم کے میچز کراچی میں ہونے کا امکان

کرکٹ میں کرکٹ شائیقن کےلئے بڑی خبر،کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کو کراچی میں کرانے کی کوشش شروع کردیں ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے تصدیق کردی ہے۔

پاکستان جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پرامید ہیں۔

لاہور کے سخت موسم کے باعث پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا قذافی سٹیڈیم میں انعقاد مشکل ہے،

ہمیں اُمید ہے کراچی اور راولپنڈی ٹیسٹ سیریز کیلئے موزوں شہر ہیں۔

چھبیس جنوری سے کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ کے حوالے سے مہمان ٹیم کا ایک سکیورٹی وفد بھی آئندہ ماہ کے شروع میں پاکستان آکر انتظامات کا جائزہ لے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet