زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

زمبابوے کرکٹ ٹیم

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس آ گئیں، تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جب کہ زمبابوے کے کوچز اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کے بعد زمبابوے کے کھلاڑیوں نے آج پریکٹس کی، تاہم 27 تاریخ تک زمبابوے کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز قرنطینہ میں رہیں گے۔ 28 اور 29 تاریخ کو زمبابوے کی ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ آج ہوں گے، قومی کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ کیمپ 4 روز پر مشتمل ہوگا جس کے لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو فیملیز بھی ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet