دوخطرناک پاکستانی کھیلاڑیوں کی واپسی

اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی واپسی

چھ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان کے سب سے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ دونوں کھلاڑی ایونٹ کے لیے اعلان کردہ سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ابتدائی راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کی ٹیم سندھ کے مدمقابل آئے گی۔

Head coaches confirm Quaid-e-Azam Trophy squads

More: https://t.co/RkARBHz37S#QeA20 | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/lBUxKtYDnQ

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 21, 2020

کپتان بابراعظم کی 10 نومبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز میں مصروفیت کے باعث سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے دفاعی چیمپئن کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی ہے۔اُدھر سندھ کی قیادت سرفراز احمد کریں گےجبکہ ہیڈ کوچ باسط علی نے اسد شفیق کو سرفراز کا نائب مقرر کیا ہے۔سندھ کے اسکواڈ میں اہم تبدیلی غلام مدثر کی صورت میں کی گئی ہے۔اس فیصلے سے نوجوان کھلاڑی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet