پاکستان کرکٹ کیلئےاچھی خبر ہے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے ساتھ ساتھ اب انگلش کاؤنٹیز بھی دورہ پاکستان کے لیے تیار ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرسٹ کلاس انگلش کاؤنٹیز دورہ پاکستان پر غور کررہی ہیں جس میں وارکشائر کاؤنٹی بھی شامل ہے۔
وارکشائر کاؤنٹی آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں مارچ 2021میں پاکستان آسکتی ہے۔ کاؤنٹی کلب کی پی سی بی سےبات چیت جاری ہے اور دورہ کو حتمی شکل دینے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔
کاؤنٹی کلب نے چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان سے دورہ پاکستان سے متعلق ممکنات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور سیکیورٹی پلان پر اطیمنان کی صورت میں باہمی مشاورت سے دورے کو فائنل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم محدود اوورز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے جب کہ انگلش ٹیم کا بھی جنوری میں پاکستان آنےکا امکان ہے اور سیریز کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔