شادی کی 20 ویں سالگرہ پر شاہد آفریدی کا بیوی کیلئے خاص پیغام

 شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’آج ہماری ازدواجی زندگی کے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس خوشی کے موقع پر انہوں نے اپنی بیوی کے لیے خاص پیغام لکھا ہے۔

شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’آج ہماری ازدواجی زندگی کے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں‘۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’الحمداللہ مجھے بے حد خیال کرنے والی، سمجھنے والی اور ہمارے بچوں کی بہترین والدہ ثابت ہونے والی شریک حیات ملی جس پر بے حد شکر گزار ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج میں اپنی شادی کی سالگرہ بھول گیا اور اس کے باوجود بھی انہوں نے مجھے معاف کیا اور یہ ان کی بہترین عادتوں میں سے ایک ہے‘۔

شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ نادیہ آفریدی کو شادی کے 20 سال مکمل ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ لال گلابوں کا خوبصورت گلدستہ اپنی اہلیہ کو دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی نے ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وقت گزرنے کے ساتھ آپ کو چیزوں کی یاد دلانی پڑتی ہے، الحمداللہ مجھے خوشی ہے کہ آپ ایک اچھے شوہر اور ایک بہترین دوست ہیں‘۔

نادیہ آفریدی نے مزید لکھا کہ ’ایسا شخص جو مجموعی طور پر حیرت انگیز انسان ہے، شادی کی سالگرہ مبارک ہو!‘۔

شاہد آفریدی کی شادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet